23 ستمبر 2015 - 08:35
میدان عرفات میں مشرکین سے برائت کی تقریب

دنیا بھر کے مسلمان بدھ کے روز میدان عرفات پر مشرکین سے بےزاری کا اعلان کریں گے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق میدان عرفات میں بدھ کے دن مشرکین سے نفرت و بے زاری کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا اہم پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا- آٹھ ذی الحجہ کو حجاج کرام نماز مغرب و عشاء ادا کرنے اور محرم ہونے کے بعد عرفات کی سرزمین پر جاتے اور وہاں ٹھہرتے ہیں- پھر مشعر الحرام میں شب گزارتے ہیں اور دس ذی الحجہ کو طلوع آفتاب کے بعد مشعر سے منی کی جانب جاتے ہیں- حجاج سرزمین منی میں داخل ہونے کے بعد قربانی کرتے اور سر کے بال منڈاتے ہیں پھر غسل کے بعد احرام سے خارج ہو جاتے ہیں- حاجیوں پر واجب ہے کہ دس ذی الحجہ کو اذان مغرب سے قبل رمی جمرہ انجام دیں- حجاج کرام بارہ ذی الحجہ تک منی میں رہنے اور رمی جمرہ انجام دینے بعد مکہ واپس آجاتے ہیں، طواف انجام دیتے ہیں اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کرتے اور آخر میں نماز طواف اور طواف نساء بجا لاتے اور مناسک حج کو اختتام تک پہنچاتے ہیں-

.......

/169